کارکنان قتل، واقعات امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں،مراد علی شاہ

عوام کے جان و مال کی حفاظت کی جائے گی
0
38
murad ali shah

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی

سابق وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ سابق وزیر محنت سعید غنی بھی ملاقات میں موجود تھے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ پارٹی کے دو کارکنان کے قتل کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے دو کارکناں حسین الہدی اور شوکت حماد کو کراچی میں قتل کیا گیا، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کر سکتے ہیں ان کو فوری روکا جائے،

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرکا کہنا تھا کہ قتل کے دونوں واقعات کا میں نے فوری طور پر نوٹس لیا تھا، دونوں واقعات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جارہی ہے اور ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے گا، امن امان بحال رکھنا حکومت کی اولیں ذمہ داری ہے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کی جائے گی،

محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

پاک فوج کی ملک دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری

قبل ازیں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یو سی شہباز نگر کے صدر محمد حسین البدی عرف امجد حسین اور یو سی 31 عابدہ آباد کے سینئیر نائب صدر شوکت حماد کے قتل کی مذمت کی اور کہا ہے کہ محمد حسین البدی اور شوکت حماد کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار کیا جائے کراچی میں دو سیاسی کارکنان کا قتل تشویشناک ہے، نگران حکومت امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے.

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدروسابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز میں کراچی میں ہمارے دو کارکنان کو قتل کردیا گیا، پرامن سیاسی کارکنوں پر اس طرح حملے ہونے بہت سے سوالات اٹھاتا ہے حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نہ صرف ان سانحات کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے بلکہ اس کے پش پشت عوامل کو بھی بے نقاب کیا جائے

Leave a reply