معروف اداکار گوہر رشید اور اداکارہ آمنہ الیاس ذی فائیو کی ویب سیریز تین تارا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس سیریز کی ڈائریکشن کاشف نثار جبکہ بی گل اسے تحریر کررہی ہیں. ویب سیریز کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے. اس ویب سیریز کے حوالے سے اداکار گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگائی ہے جس میںبتایا ہے کہ وہ اس ویب سیریز میں کام کررہے ہیں. دوسری طرف آمنہ الیاس کا انسٹاگرام اس حوالے سے ابھی تک خاموش ہے انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کی نہ تردید کی ہے نہ ہی تصدیق کی ہے. جبکہ گوہر رشید نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے
کہ” تین تارا کی ڈائریکشن کاشف نثار کریں گے”. یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ماہرہ خان، سجل علی، صبا قمر اور فواد خان بھی بھارت میں بننے والے پروجیکٹس میں کام کرچکے ہیں جو بھارتی شوبز انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی مقبولیت کو واضح کرتا ہے۔واضح رہے کہ ذی فائیو اسٹریمنگ سروس دنیا کے 190 ممالک میں دستیاب ہے تاہم پاکستان میں اسکی سروسز موجود نہیں ہیں۔گوہر رشید اور آمنہ الیاس کے مداح تین تارا ویب سیریز دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں.