آمنہ الیاس کا اپنی پرانی ویڈیو پر ہونے والی تنقید کا جواب

0
37

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی ہے-

باغی ٹی وی : آمنہ الیاس آج کل رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر تنقید کررہی ہیں اور سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرتے دکھائی دے رہی ہیں-

گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں آمنہ الیاس نے باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کی تھی لیکن انہیں خود ہی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا –

داکارہ نے کہا تھا کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں۔اتنی دیر میں کمرے کا دروازہ کھلتا ہے اور ایک خاتون آمنہ سے کہتی ہیں کہ ’آمنہ کوئی آیا ہے‘ جس پر وہ پوچھتی ہیں کہ ’کون آیا ہے امی؟
https://www.instagram.com/p/CGSFmssn0SD/?igshid=tqv9wkuqsug2
جواب میں خاتون کہتی ہیں کہ وہی کالا موٹا سا تیرا دوست۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے رنگت اور موٹاپے سے متعلق مذاق اڑانے کی یہ پرانی اسکرپٹ ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے اور ہمیں لازمی طور پر مزید منتقل نہیں کرنا چاہیے۔

باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس کو ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جبکہ سوشل میڈیا پر حسن شہریار یاسین(ایچ ایس وائے) ٹاک شو کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی زیر گردش ہے جس میں ماڈلز آمنہ الیاس اور صدف کنول سیلیبریٹی کا نام بتانے کا ایک گیم کھیلتی دکھائی دے رہی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CGSraaWnr7z/?utm_source=ig_embed
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب پاکستان کی سابق سپرماڈل آمنہ حق سے متعلق پوچھا گیا تو آمنہ الیاس نے نشاندہی کی کہ ان کے وزن میں حیران کن طور پر اضافہ ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ویڈیو میں آمنہ الیاس اور صدف کنول کو اس تبصرے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ماڈل آمنہ حق نے بھی آمنہ الیاس کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ چند لوگوں نے مجھے ایک چیز میں ٹیگ کیا جس میں ایک ماڈل /اداکارہ نے مجھ سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ سچ بولا جانا چاہیے اگر میرے بارے میں اس باڈی شیمنگ سے کسی کی زندگی میں خوشی آتی ہے تو آئے۔

آمنہ حق نے مزید لکھا تھا کہ ناخوش لوگ مہربانی اور شفقت کی بجائے نفرت کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا ہر جاری اس پوسٹ کے بعد آمنہ حق اور صدف کنول کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین نے دونوں ماڈلز سے مطالبہ کیا کہ وہ آمنہ حق سے معافی مانگیں-
https://www.instagram.com/p/CGUybwhHSIb/?igshid=1ffehneaez65t
بعدازاں آمنہ الیاس کی جانب سے ایک اور ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ گاڑی میں کہیں جانے کے لئے تیار بیٹھی ہیں انہوں نے کہا کہ کیا منافقت؟ آپ کیا کہ رہے ہو؟ کہ میں نے کہا میں نے کہا، میں نے کیا کہا؟ کس نے موٹا کہا ؟ وہ تو میں ہوں ہی نہیں-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے آغاز میں آمنہ الیاس نے کسی کو آواز دے کر اُن کے لیے پراٹھا لانے کو کہا اُس کے بعد انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی کیونکہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے ساری رات نہیں سو سکی ہوں-
https://www.instagram.com/tv/CGZ1xPmHzcZ/?igshid=nto0b4jqmxvb
آمنہ الیاس نے کہا کہ دو سال پہلے میں نے کسی کو موٹا کہا تو یہ سچ نہیں ہے، ٹی وی، میڈیا، بلاگرز ان سب کو نظر انداز کریں سچ کیا ہے میں آپ لوگوں کو بتاتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہمارا ایک نعمان نامی باورچی تھا جو کہ معذور تھا لنگڑاتا تو میں اُسے’’لولا نومی‘‘ کہہ کر بلاتی تھی جبکہ اُس وقت میں 6 برس کی تھی، میری کزن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو دو سال تک میں نےاُسے گود میں نہیں اُٹھایا کیونکہ وہ بہت کمزور تھی تب میری عمر 12 سال تھی میرے ایک اسکول ٹیچر توتلے تھے تو میں اُن سے تتلا کر ہی گفتگو کرتی تھی اُس وقت میں 15 سال کی تھی اس کے علاوہ میرابہترین دوست کہتا کہ تم مجھے اتنا اگنور کیوں کرتی ہو تو میں اسے کہتی کہ تم ٹڈے سے ہو نظر ہی نہیں آتے-

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی ہمسائی سے کہا بال لگوا لے اپنی کام والی سے کہا کہ دانت لگوا لے اور میری بہن کا دوست شال میں ایک دن ملنے آیا تو میں نے اُسے کیہا وہ دیکھو شام میں رات آئی ہے سوچو میں کسی کو کالا کہہ رہی ہوں-

آمنہ الیاس نےکہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کوموٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی سانڈاور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیےہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’وہ میں نہیں ہوں‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولئے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن مجال ہے آپ لوگ کسی اور کو دوسرا موقع دو- انہوں نے کہا طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 1947 میں غلط بات کی تھی اور آج یہ صحیح بات کیسے کر سکتی ہے ؟ اسے شرم آنی چاہیئے اس کی ہمت کیسے ہوئی؟-

انہوں نے اپنی ویڈیو میں سابق ماڈل آمنہ حق کو مخاطب کیا اور کہا کہ آمنہ حق، جو میں نے کیا اسے بدل نہیں سکتی، میں اس درد کو ختم نہیں کرسکتی جو شاید میں نے آپ کو پہنچایا ہو لیکن میں ہر دن خود کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔

اور مداحوں سے کہا کہ آپ سب کے لیے آخری بار کہہ رہی ہوں وہ میں نہیں تھی۔

اپنی بات ختم کرنے کے بعد انہوں نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں بنی اس ویڈیو میں اپنے پاس رکھی پلیٹ میں موجود پراٹھے کو دیکھا اور کہا کتنا موٹا پراٹھا ہے یہ تو جل کر کالا بھی ہوگیا ہے۔

آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

Leave a reply