ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آنے والی آمنہ الیاس ایک بہترین اداکارہ ہیں. انہوں نے ابھی تک اداکاری کے جتنے بھی پراجیکٹس کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں. آمنہ الیاس نے ثابت کیا ہے کہ ماڈلز بہترین اداکارہ بھی ثابت ہو سکتی ہیں، آمنہ الیاس سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں. انہوںنے اپنے حالیہ انٹرویو میں خوشی کااظہار کیا ہے اور خوشی کا اظہار بھی انہوں نے پاکستانی فلموں کے اچھے بزنس کی وجہ سے کیا ہے. آمنہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلمیںنہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں . مجھے بہت امید ہے کہ ہماری فلمیں بہت جلد ایسا مقام حاصل کر لیں گی کہ جو مقابلے کی دوڑ میں کسی کے ساتھ بھی شامل ہو سکتی ہیں. اداکارہ آمنہ
الیاس نے کہا کہ میں جو دیکھ رہی ہوں اس کے مطابق آنے والا وقت فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھا ہو گا اور پاکستان فلمی صنعت اپنے پائوں پر خود ہی کھڑی ہو جائیگی . آًمنہ الیاس نے مزید یہ بھی کہا کہ میں معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں اسی لئے تو کم کام کرتی ہوں. جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا ڈرامہ بھی کروں گی اور فلم بھی کروں گی. میں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ ٹیم بڑی ہے یا نہیںمیںنے ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ کہانی کیسی ہے اور میرا کردار کتنی اہمیت کا حامل ہے.








