امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شاہ فرمان
دہشتگردی کیخلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،شاہ فرمان
پشاور ۔ 04اگست(اے پی پی)گو رنر خیبر پختونخوا شاہ فر مان نے کہا ہے کہ یوم پو لیس شہداہ کے مو قع پر وطن عزیزاور بالخصوص خیبر پختونخوا پو لیس فو رس کے شہداہ کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں ،دہشتگردی کیخلاف جنگ اور امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،بلا شبہ خیبر پختونخوا پو لیس ہمیشہ سے بحیثیت مجموعی قابل ستائش خدمات و کر دار کی حا مل رہی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم شہداہ پولیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا ۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ پولیس شہداہ کی لا زوال قربانیاں وطن کیلئے ایک محفوظ و پا ئیدار مستقبل کی نوید ثا بت ہوئیں ، ;200;ج کے اس تاریخی مو قع پر ہم اپنے ان ہیروز کے عزیز و اقارب کو بھی نہیں بھول سکتے،ملک و قوم کی خاطر قربان ہونیوالے پولیس شہداہ کے لواحقین کے صبر و حوصلے اور جذبہ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فورسز کے اس مثالی کردار کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے،حکومت پولیس فورس کی نہ صرف تربیتی سہولیات بلکہ ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی توقعات کے مطابق یقینی بنانے کیلئے وقت کے تقا ضوں سے ہم ;200;ہنگ ہر ممکن اقدما ت اٹھا رہی ہے،