اداکارہ آمنہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری چھوٹی عمر میں ہی شادی ہو گئی تھی ، میری ایک بیٹی اس وقت 20 سال کی ہے اور ایک بیٹی 13 برس کی ہے. میری پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد میرے تین حمل ضائع ہوئے ، میرا 7 ماہ کا بچہ مر گیا اور مجھے پتہ ہی نہیں تھا میں گھر میں کام کرتی رہی ، الٹراسائونڈ کروایا تو پتہ چلا کہ بچہ مر چکا ہے، ڈاکٹروں نے نارمل ڈلیوری کا مشورہ دیا، میں ہسپتال میں پڑی تھی ، میرے خاندان والوں کو میری فکر نہیں تھی ، نہ ہی میرے بچے کے مرنے کی فکر تھی ان کو بس خاندان کی ایک شادی میںجانے کی پڑی ہوئی تھی،
انہوں نے کہا کہ ”دوسری طرف ایسے جاننے والے بھی تھے جن کو میری فکر نہیں تھی” بلکہ میرے بچے کے مرجانے کا زیادہ افسوس تھا. انہوں نے کہا کہ شوبز کیرئیر بنانے کا سوچا نہیں تھا لیکن مارننگ شو کی آفر ہوئی پہلے تو مارننگ شو منع کر دیا اس کے بعد کیا پہلے مارننگ شو کا معاوضہ ڈیڑھ لاکھ روپے ملا . انہوں نے کہا کہ مجھے مارننگ شو کرنے میں اعتراض اس لئے تھا کیونکہ اس میںناچ گانا ہوتا تھا اور مجھے اور میرے والد کو یہ چیزیں پسند نہیں تھیں.