معروف اداکارہ اور ہوسٹ آمنہ ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شوبز میںکام کرنے والی لڑکیاں روزانہ کی بنیاد پر پلاننگ کرتی ہیں کہ آج کس کو نیچا دکھانا ہے. کس کو کاٹنا ہے یہاں تک کہ لڑکیاں اگر ایک ساتھ کام کررہی ہوں تو وہ تو ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی نہیں بناتی یہ سوچ کر کہ میری وجہ سے کہیں دوسری لڑکی کو زیادہ فالورز نہ مل جائیں. انہوں نے کہا کہ یہ رجحان بہت غلط ہے. کسی ایک لڑکی کا ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو اسکو لگتا ہے کہ یہ ڈرامہ میری ہی وجہ سے ہٹ ہوا ہے ، اگر میں نہ ہوتی تو شاید یہ ڈرامہ ہٹ ہی نہ ہوتا. انہوں نے کہا کہ جن کا ڈرامہ ہٹ ہوتا ہے ان کو لگتا ہے کہ بس ان کے سیکھنے کا عمل تو ختم ہو گیا ہے انکو کام کرنا آتا ہے اور ان سے بڑھ کر نہ کوئی ہے نہ ہی ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں ٹیلنٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ نمبرز کی بنیاد پر کام مل رہا ہے۔ آمنہ ملک نے کہا ”بعض اداکارائیں کسی انٹرویو میں جاتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ دنیا میں ان جیسا رحم دل شخص کوئی نہیں ہے لیکن جب ان سے ملاقات ہوتی ہے تو ان کی شخصیت بالکل الگ ہوتی ہے۔”