اسلام آباد:دہرا معیار نہیں چلے گا : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی فلسطین پر بمباری کو جنگی جرائم قراردے دیا ا،طلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر کئے جانے والی بمبار ی کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے کیمپ’ الشاطی‘ پراسرائیلی بمباری کی تحقیقات کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا فلسطین میں بسنے والے عام نہتے شہریوں پر حملہ جنگی جرم ہے،عالمی میڈیا کے دفاتر پر اسرائیل کی بمباری کی تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے حملوں میں ا ضافہ کردیا گیا ہے اور اب تک 240سے زائد فلسطینی صیہونی فورسز کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔