بھارتی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل دیا مرزا نے بتایا کہ کس طرح سُپراسٹارسلمان خان نے ان کی والدہ کی زندگی بچائی تھی۔
باغی ٹی وی :بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ماضی قریب میں راکھی ساونت کی والدہ کے علاج میں مدد کی اور گزشتہ سال کوریوگرافر اور ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی جان بچانے کا بھی سبب بنے تھے، اس حوالے سے خود ریمو اور ان کی اہلیہ نے بھی آگاہ کیا تھا نہ صرف ریمو ڈی سوزا بلکہ کئی بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کی مدد کے لئے آگے آگے رہتے ہیں-
بالی ووڈ میں سلمان خان کا شمار مضبوط دوستانہ تعلقات اور بڑے دل رکھنے والوں میں ہوتا ہے اور وہ ہمہ وقت دوسروں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں-
اسی سے متعلق دیا مرزا نے بھی ایک انکشاف کیا اور بتایا کہ کس طرح سلمان خان نے ان کے گھرانے کی خوشیاں بچانے کا سبب بنے تھے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی، اسی دوران انھوں نے سلمان خان کو ٹیلی فون کیا اور وہ ان کی والدہ کو لے کر اسپتال گئے۔
دیا کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں کہا کہ اگر وہ مزید 15 منٹ دیر سے والدہ کو اسپتال میں داخل کرواتیں تو ان کے بچنے کی امید کم ہوجاتی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں دل سے سلمان خان کی شکر گزار ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہوں چاہیے کچھ بھی ہو۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیا مرزا حال ہی میں بزنس مین وئیبھوو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔