کورلش عثمان سیزن 2 میں ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے قریبی دوست ’بامسی‘ کا کردار اداکرنے والے نورالدین سونمیر بھی ڈرامے میں’ارطغرل غازی‘ کی وفات سے افسردہ ہوگئے۔
باغی ٹی وی : نورالدین سونمیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ تاریخی ترک سیریز ’کورلش عثمان‘ سیزن 2 میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے تامیر یگت کے ہمراہ ڈرامے کے ایک منظر کی تصویر شیئر کی۔
انہوں نے شُوٹنگ کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تُرک زبان میں لکھا کہ یہ میری زندگی کا ایک مشکل ترین سین تھا۔
ترک اداکار نے لکھا کہ یہ ایک بہت ہی مشکل منظر تھا جذبات سے بھر پور اور نہ ختم ہونے والا لمحہ تھا۔
بامسی بے نے لکھا کہ میرے بازوؤں میں ایک زبردست اداکار تامیر یگت تھے جبکہ میری آنکھوں میں ارطغرل غازی تھے۔
نورالدین سونمیر نے اپنی پوسٹ میں ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان کو بھی ٹیگ کیا۔
خیال رہے کہ کورلش عثمان کے ٹریلر کے مطابق کورلش عثمان کے سیزن 2 کی گزشتہ رات قسط میں موت دکھائی گئی تھی تاہم آج رات نشر ہونے والی 40 ویں قسط میں ’ارطغرل غازی‘ کا کردار اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔