پی سی بی اور انگلش بورڈ کے متعصبانہ سلوک کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

0
58

پی سی بی اور انگلش بورڈ کے متعصبانہ سلوک کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

باغی ٹی وی : برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی منگل کو ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ایک روزہ انٹرنیونل کے آغاز سے قبل احتجاج کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے متعصبانہ اور امتیازی سلوک کے خلاف بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافی ایکشن کمیٹی کے مطالبہ پر احتجاج کیا جائے گا۔

برطانیہ میں پاکستانی صحافی نے پاکستان انگلینڈ سیریز کو کور کرنے کے لئے منظوری سے انکار کیا۔ ای سی بی عہدیدار کا کہنا ہے کہ انہوں نے پی سی بی کی سفارش پر 5 صحافیوں کو کور کرنے کی اجازت دی ۔

صحافی تنظیموں کی طرف سے کہا گیا کہ مرکزی دہارے میں شامل پاکستانی میڈیا تنظیموں کے کسی بھی ورکنگ جرنلسٹ کو کام نہ کرنے کا کہنا تھا ایک سنگین مسئلہ ہے ۔
اس احتجاج میں تمام پاکستانی صحافی تنظیمیں لندن مانچسٹر بریڈ فورڈ اور برمنگھم سے شرکت کریں گی

Leave a reply