امریکا افغانستان سے نکلنے بارے کتنا بے چین، ٹرمپ نےبرملا کہہ دی
امریکا افغانستان سے نکلنے بارے کتنا بے چین، ٹرمپ نےبرملا کہہ دی
باغی ٹی وی :امریکی صدر نے افغانستان میں اپنی رخصتی بارے اعلان کرتے ہوئے کہ میری انتظامیہ افغان طالبان کے ساتھ امن ڈیل کے قریب پہنچ چکی ہے۔ طالبان کے ساتھ اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ آئندہ ایک، دو ہفتوں میں نکل سکتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ امریکا افغانستان سے اپنی فوج واپس بلا لے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی ہارٹ ریڈیو کے میزبان خیرالدو ریویرا سے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کو وطن واپس لانے کے لیے طالبان کے ساتھ امن معاہد ے کے لیے کام کر رہا ہے۔ طالبان کے ساتھ اچھے مذکرات ہو رہے ہیں۔ جو امن معاہدہ طے پانے کے لیے بہت اچھا موقع ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ بات ہم آئندہ ایک، دو ہفتوں میں جان سکیں گے۔
طالبان کی جانب سے ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ طالبان بھی معاہدہ چاہتے ہیں۔ امریکا کے پاس موجود جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے افغان جنگ جیتی جا سکتی ہے لیکن لاکھوں لوگوں کی ہلاکت کے عوض ایسا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔