آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ اولمپیا ڈیوکاکس انتقال کر گئیں
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اولمپیا ڈیوکاکس 89 سال کی عمر میں چل بسیں۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولمپیا ڈیوکا کس کے بھائی نے سوشل میڈیا پر موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں جس کے بعد ہفتے کو نیویارک میں ان کی موت ہوگئی۔
اداکارہ اولمپیا ڈیوکاکس نے60 سے زائد فلموں اور 50 ٹی وی سیریز میں کام کیا تھا جبکہ 1987 میں انہوں نے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔