امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پرنرمی کا اعلان

0
34
امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پرنرمی کا اعلان #baaghi

نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کیا گیا ہے-

باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔

نیویارک میں 70 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک جبکہ کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت نے بھی ان ڈور تقریبات میں ماسک کی پابندی ختم کردی، اسرائیل میں تقریباً 55 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے-

Leave a reply