بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی جب انڈسٹری میں آئیں تو ان کو دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ملایا گیا ، لیکن ان کے الگ انداز اور منفرد اداکاری کی وجہ سے انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنا لی، اسی طرح سے اداکارائوں کے ساتھ کسی دوسری اداکارہ کو ملانا معمول کی بات ہے لیکن نئی اداکارہ امرین قریشی آ گئی ہیں غصے میں. تفصیلات کے مطابق امرین قریشی کو کیارا ایڈوانی کے ساتھ ملایا جاتا ہے کہا جا تا ہے کہ یہ دونوں شکل سے بہنیں لگتی ہیں . امرین قریشی راجکمار سنتوشی کی فلم بیڈ بوائے سے بالی وڈ میںاپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں اس لئے وہ آج کل رہتی ہیں سرخیوں میں .
انہوں نے ھال ہی میں کیا ہے غصے کا اظہار اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہےکہ بند کریں مجھے کیارا ایڈوانی سے ملانا ، مانا کہ وہ بہت خوبصورت ہے باصلاحیت ہے لیکن مجھے اس کے ساتھ نہ ملایا جائے کیونکہ اس انڈسٹری میں ، میں اپنی شناخت خود سے بنانے آئی ہوں مجھے بالکل پسند نہیں ہےکہ مجھے کسی کے ساتھ ملایا جائے. ہر بات کی ایک ھد ہوتی ہے میرے کان پک گئے ہیں یہ سن سن کر کہ میری شکل کیارا ایڈوانی سے ملتی ہے.