امریکی صدر جوبائیڈن اور افغان ہم منصب اشرف غنی کے درمیا ن ٹیلی فونک رابطے میں امریکی صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکہ افغانستان کی سفارتی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رکھے گا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ طالبان کی حالیہ جارحیت ان کے اس دعوے کے بالکل برعکس ہے کہ وہ لڑائی کو مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاﺅس کے مطابق جوبائیڈن نے افغان ہم منصب کو بتا یا ہے کہ امریکہ افغان مسئلے کے سیاسی اور پائیدار حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا ۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے افغانستان کی صورت حال کے پیش نظر پناہ گزینوں کی غیر متوقع طور پر فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے جمعے کو 10 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دے دی ہے۔

امریکی صدر کا نقل مکانی کرنے والے افغانیوں کے لئے امداد کا اعلان

وائٹ ہاؤس سی جاری بیان کے مطابق مذکورہ رقم کی ادائیگی پناہ گزینوں سے متعلق امریکی ایمرجنسی فنڈ سےکی جائےگی جبکہ امداد سے پناہ گزینوں کی غیر متوقع ضروریات، تنازعات کا شکار افراد اور دیگر افراد کو لاحق خطرات سےنمٹنے میں مدد ملے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس فنڈ سے ان 20 ہزار افغان مترجمین کی مدد بھی کی جائے گی جو امریکی فوج کے لیے خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہوں نے امریکی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

امریکا کا افغان مترجموں کو پناہ دینے کا اہم فیصلہ سامنے آ گیا

Shares: