امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہنے پر مجبور ہو گیا، اہم خبر
تفصیلات کے مطابق عالمی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بعد امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کا معترف ہو گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی ہے،جس کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے۔
Pleased to see that @MoodysInvSvc has revised Pakistan’s credit outlook to stable thanks to @FinMinistryPak’s reform efforts and IMF program. With bold economic reforms, Pakistan can boost growth, attract private capital, and expand exports. AGW
— State_SCA (@State_SCA) December 3, 2019
انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کی کوششوں اورآئی ایم ایف پروگرام سے یہ ممکن ہوا، جرأت مندانہ معاشی اصلاحات سے پاکستان پیداوار اور برآمدات بڑھا سکتا ہے جبکہ اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاری کو بھی راغب کرسکتا ہے۔
واضحرہے ک وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔
واضحرہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے اور آج ہی اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا ہے.خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیا،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چھ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سےمثبت کر دیا