امریکہ حوثی باغیوں کی طرف سے مثبت رویے کا خواہاں
امریکہ حوثی باغیوں کی طرف سے مثبت رویے کا خواہاں
باغی ٹی وی :امریکا یمن کے حوثیوں پر زور دیا کہ وہ آئینی حکومت اور عرب اتحاد کی طرف سے دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت جواب دیں۔
برطانوی سکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے بھی یمن کی آئینی حکومت اور حوثیوں سے تعمیری بات چیت کرنے کا مطالبہ کیا۔یمن میں امریکی سفیر کرسٹوفر ہینزیل نے یمن میں سیز فائر فائرکے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ عرب اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کا مثبت اور تعمیری جواب دیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان اتحادی افواج کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام کو مہلک وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،جنگ بندی کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی درخواست پرکی گئی جنگ بندی کا عرصہ 2 ہفتوں کے لیے ہے،جنگ بندی کے عرصے میں توسیع ممکن ہے،
دوسری جانب حوثی باغیوں نے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،ترجمان حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ حوثی مکمل جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے چاہتے ہیں،