امریکا افغانستا ن سے جلد فوجیں نکالنے جا رہا ، پہلے مرحلے کتنی فوجیں نکلیں گی اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی رپورٹ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان جلد کرنے والی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ انخلا کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے،ابتداء میں افغانستان سے 4 ہزار امریکی فوجیوں کو نکالا جائے گا۔
سی این این کے مطابق گذشتہ 18 سالوں سے افغانستان میں 12 ہزار سے 13 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔دوسری جانب انخلا سے متعلق وائٹ ہاوس اور پینٹاگون کی جانب سے سی این این کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
خیال رہے گزشتہ دنوں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان تین ماہ کے تعطل کے بعد دوبارہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔یہ مذاکرات ٹرمپ نے اس لیے معطل کر دیے تھے کہ افغانستان میں ان کی فورسز پرحملے ہوئے تھے ، امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کو کینسل کیا تھا.