امریکا کے گرجا گھر میں‌فائرنگ

باغی ٹی وی رپورٹ امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹل مینٹ میں پیش آیا، جہاں گرجا گھر میں مذہبی تقریب کےدوران ایک مسلح شخص نے شارٹ گن سے دو افراد پر فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ،جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا.
واضح‌رہے کہ اس سے پہلے امریکی بحریہ کے فضائی اڈے پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق پینساکولا میں امریکی بحریہ کے ائیربیس پر ایک اہلکارنے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حملہ آور ایک نیوی آفیسر ہے

Shares: