ایرانی صدر نے کہاہےکہ امریکا کے ساتھ صرف برابری کی سطح پر مزاکرات ہو سکتےہیں
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نےکہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات تہران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لیے نہیں تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
تاہم ایرانی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کس نوعیت کے مذاکرات پر آمادہ ہے؟ البتہ انہوں نے امریکا کے ساتھ مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اشارہ دیا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015ء کو ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائے تاریخی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نئی شرائط پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔