امریکا کا ترکی پر مسلسل پریشر ، کس مسئلے پر جانیے تفصیل میں‌

امریکا نے روس پر ترکی پر روس کے ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم سے دستبرداری کے لیے مسلسل پریشر ڈال رکھا ہے. امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن ترکی کے ساتھ ابھی تک بات چیت کر رہا ہے کہ وہ روسی دفاعی نظام ترک کردے۔

امریکی عہدے دار نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن انقرہ پر دبائو ڈال رہا ہے کہ وہ یا تو "ایس 400” نامی دفاعی نظام کو روس سے نہ خریدے یا اسے آپریشنل حالت میں نہ لائے۔امریکی عہدیدار نے کہا کہ ‘ایس 400’ دفاعی نظام کا معاملہ ترکی کے ساتھ واشنگٹن کی وسیع تر بات چیت کا حصہ ہے۔
روسی دفاعی نظام ایس 400 ، ترکی کے بعد دیگر ممالک بھی حصول کے خواہاں
واضح‌رہے کہ حال ہی میں ترکی نے روس کا تیار کردہ فضائی دفاعی نظام’ایس 400′ خرید کیا تو اس پرمغربی ملکوں بالخصوص امریکا اور بعض یورپی ممالک کی طرف سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اسی ضمن میں ایک اور لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر بھی روسی دفاعی نظام’ ایس 400′ کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

بھارت روس سے دفاعی میزائل سسٹم ایس 400 ضرور خریدے گا ، امریکہ کی ناراضگی کی کوئی پرواہ نہیں‌

Comments are closed.