امریکا کیسے ایران پر ڈالروں کی بارش کرتا رہا، مائیک پنس کا تہلکہ خیز انکشاف
امریکا کیسے ایران پر ڈالروں کی بارش کرتا رہا، امریکی نائب صدر کا تہلکہ خیز انکشاف
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے سابق صدر بارک اوباما کی انتظامیہ پر ایران کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پرکڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ایرانی دہشت گردانہ پالیسی کو نظرانداز کیا اور ایران کی جھولی میں اربوں ڈالر کی رقم ڈالی گئی۔
امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے ایران کے ساتھ نام نہاد جوہری معاہدہ کیا اور اس معاہدے سے ایران نے خوب فائدہ اٹھایا۔ایران کو اس کے بیرون ملک منجمد اربوں ڈالر مل گئے۔
The Obama Admin put money in the hands of Iranian terrorists in the Iran Nuclear Deal.
President @realDonaldTrump threw out the Iran Deal & took out an Iranian terrorist responsible for wounding and killing thousands of Americans. No More $ For Terrorists & Soleimani is GONE! 🇺🇸 pic.twitter.com/SLlW0XIcYT
— Mike Pence (@Mike_Pence) January 9, 2020
ٹویٹرپر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کے ساتھ طے پایا جوہری سمجھوتا ختم اور پاسداران انقلاب کی ‘قدس’ فورس کے سربراہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کرکے بہت اچھا کیا۔ سابق صدر کی پالیسی ایران نوازی پرمبنی تھی۔ انہوں نے ایرانی دہشت گردوں کو اربوں ڈالر کی رقم سے نوازا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل تھا.اس وجہ سے خطے میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی.