امریکا کی سابق خاتون سفیر نکی ہیلی نے صدر ٹرمپ بارے کیا انکشاف کیا

0
62

امریکا کی سابق خاتون سفیر نکی ہیلی نے صدر ٹرمپ بارے کیا انکشاف کیا .

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق خاتون سفیر نکی ہیلی نے سابق امریکی انتظامیہ کے متعدد عہدیداروں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سازش پراکسانے کا الزام عاید کیا ہے۔انٹرویو میں مسز ہیلی کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کےدو سابق عہدیداروں نے اسے صدر ٹرمپ کے خلاف سازش پر اکسایا تھا۔

گذشتہ برس ٹی وی پروگرام ‘فیس دی نیشن’ میں گفتگو کرتے ہوئے نکی ہیلی نے کہا تھا کہ شام میں اسد رجیم کی مدد کرنے پر ٹرمپ روس پر مزید پابندیاں عاید کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم وہائٹ ہاؤس نے اس کے بعد ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال صدر ٹرمپ کا روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس پر اقتصادی مشیر لیری کڈلو نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہیلی "غیر یقینی یا الجھن کا شکار ہوسکتی ہیں”۔

لیکن بعد میں ہیلی نے فاکس نیوز کو ایک دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ "بہ صدر احترام سے میں واضح کردوں میں الجھن میں نہیں ہوں۔ کیڈلو کو لایعنی بیان دینے پر معافی مانگنی چاہیے’۔

Leave a reply