امریکہ میں‌پھر سے فائرنگ ، کتنی ہوئی ہلاکتیں

باغی ٹی وی :امریکہ میں پھر سے فائرنگ سے ہلاکتوں کا سلسلہ ، امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ری ویرا ساحل پر ایک شخص کی تدفین کے بعد پیش آیا جس کے باعث 15 سال کے نوجوان سمیت ایک شخص ہلاک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ ابھی تک واقعے میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا جبکہ پولیس نے علاقے کو آمد و رفت کے لئے بند کر دیا ہے۔دوسری جانب زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں تسلسل کے ساتھ فائرنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں جس میں بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔اس ضمن میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسلحہ رکھنے کی آزادی پر قدغن لگائی جائے لیکن تاحال اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

Shares: