امریکہ نے چینی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ چائنہ کی دھمکی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے چین کو باخبر کیا ہے کہ اگر چینی مفادات کو نقصان پہنچایا گیا تو منہ توڑ جواب دین گے . لداخ (ویب ڈیسک) چین نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ چین امریکہ جاری تنازعہ سے دور رہو ورنہ بربادی بھارت مقدر کا ہو گی۔ چین نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ تنازعہ سے بھارت کو دور رہنا چاہئے، چین نے بھارت کو محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ
اگر دخل اندازی کی تو بہت بڑا نقصان ہو گا ،ماہرین کے مطابق چین اور امریکہ میں کرونا سے شروع ہونے والا تنازعہ دنیا کو ’نئے کولڈ وار’ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا ’گلوبل ٹائمز’ میں شائع ایک کالم کے مطابق چین نے کہا ہے کہ کچھ ایسی طاقتیں ہیں جو بھارتی حکومت کو ’کولڈ وار‘ میں ایک فریق کی حمایت میں کھڑا ہونے کے لئے کہہ رہی ہیں، آگے ایک نیا کولڈ وار شروع ہوتا ہے اور ہندوستان، امریکہ کے حق میں جانے کو ترجیح دہتا ہے تو یہ بھارت کی تجارت کے لئے کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت، امریکہ کا مہرا بننے کا انتخاب کرتا ہے تو ان دونوں پڑوسی ممالک کے ٹریڈ ریلیشن ختم ہوجائیں گے،
جس سے بھارت کی معیشت جس کو ابھی کافی جھٹکے مل رہے ہیں، پر کافی برا اثر پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کی اس وقت معیشت برباد ہو رہی ہے اور بھارت اسے بچانے کے لئے کچھ نہیںکر سکتا، اس لئے چین نے بھارت کو کہا ہے کہ ہم بھارت کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ اپنے رشتوں کے بارے میں واضح طور پر اور سنجیدگی سے سوچے اور بین الاقوامی قومیت کے جذبہ کے چکر میں پڑے۔
ماہرین کے مطابق بھارت کی اس وقت معیشت برباد ہو رہی ہے اور بھارت اسے بچانے کے لئے کچھ نہیںکر سکتا، اس لئے چین نے بھارت کو کہا ہے کہ ہم بھارت کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہیں کہ وہ چین کے ساتھ اپنے رشتوں کے بارے میں واضح طور پر اور سنجیدگی سے سوچے اور بین الاقوامی قومیت کے جذبہ کے چکر میں پڑے۔
دوسری جانب بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ سرحدی تنازعہ کو لے کر چین کے ساتھ سفارتی اور فوجی سطح پربات چیت چل رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ موضوع کو جلد حل کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں
ذرائع کے مطابق سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔
بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیں چین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں
ادھرذرائع کے مطابق لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے