امریکہ نے پاکستان کو جدید وینٹی لیٹرز فراہم کردیئے ہیں
باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت میں موجود میں امریکی سفارتے خانے نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ وینٹی لیٹرزفراہم کیے گئے ہیں۔
Made in America, 100 ventilators just arrived in Pakistan! These new ventilators will enable Pakistan to more effectively treat patients suffering from COVID-19 in hospitals across the country. Read our press release here: https://t.co/s6TRwmeLnR #coronavirus pic.twitter.com/iuyjdeDNBh
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) July 3, 2020
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ ہے۔ وینٹی لیٹرزملک بھرکےاسپتالوں میں نصب ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل وینٹی لیٹرز کی مالیت 30 لاکھ ڈالرز ہے۔
اس قبل پاکستان نے امریکی افواج کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان کا تحفہ دیا تھا۔ سامان سے بھرا سی ون تھرٹی امریکی افواج کے حوالے کیا تھا۔
اس سے پہلے :وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے اور اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ۔
باغی ٹی و ی رپورٹ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو کہ پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ۔یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے معیار کے مطابق ہیں