مزید دیکھیں

مقبول

27 فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کے اسرائیل داخلے پر پابندی

اسرائیل نے 27 فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ پر ملک میں...

پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست

دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر...

ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ...

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی...

امریکااور ناٹو نے روس کے بارڈر کے ساتھ مشقیں شروع کردیں

امریکا نے روس کے بارڈر کے ساتھ مشقیں شروع کردیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق روس اور امریکہ ایک بار پھر تناؤ‌کا شکار ، اپنی اپنی فوجوں کو ایک دوسرے کے سامنے لے آئے . روسی فوج نے سوموار کے روز امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں پر ملک کی سرحدوں کے قریب "اشتعال انگیز” فوجی مشقیں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ماسکو کا یہ بیان روس اور نیٹو کے مابین تناؤ کی عکاسی کرتا ہے۔

روسی جنرل اسٹاف کے کرنل سرگئی روڈسکوئی نے کہا کہ روس نے نیٹو کو کرونا وائرس کے پھیلنے کے دوران فریقین کی فوجی سرگرمیوں کو کم کرنے کی تجویز کا باضابطہ پیغام بھیجا تھا لیکن اتحاد نے اس پیش کش کو نظرانداز کیا۔

روسی جنرل نے خاص طور پر بحر پارنٹزمیں حالیہ نیٹو مشقوں کا ذکر کیا اور الزام عائد کیا کہ امریکا اور نیٹو فوجیں روسی سرزمین پر حملوں کی مشقیں کرتے ہیں اور روسی ساختہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی تیاری کرتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ سرد جنگ کے بعد سے یہ مشقیں نیٹو کی جانب سے اپنی نوعیت کی پہلی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔روڈسکوئی نے گذشتہ ماہ روسی سرحد کے قریب امریکی اسٹریٹجک جوہری بمباروں کے کی پروازوں کی تعداد میں اضافے کی نشاندہی بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اسٹریٹجک B-1B بمباروں نے گذشتہ ہفتے پہلی مرتبہ یوکرین پر اڑان بھری تھی ، جس کی وجہ سے روس کو جنگی طیارے بھیجنے اور فضائیہ کو الرٹ کرنا پڑا تھا۔

2014 میں روس کی طرف سے یوکرین میں کریمیا کے الحاق اور مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند بغاوت کے لیے ماسکو کی حمایت کے بعد سرد جنگ کے بعد روس مغرب تعلقات اپنی نچلی سطح پر آگئے تھے۔

ماسکو بار بار روسی سرحد کے قریب نیٹو افواج کی تعیناتی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے اور اسے اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔ روس اور اتحادی فوج نے بھی ایک دوسرے کو سرحد کے قریب فوجی مشقوں کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔