افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 15 سے 20 ماہ میں مکمل ہوگا۔ ابتدائی طور پر افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اس پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم حتمی امور آج ( بروز پیر) ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے جس کے بعد باضابطہ اعلان ہوگا۔
اتوار کے دن ہونے حتمی امور آج ( بروز پیر) ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔والے مذاکرات کے متعلق غالب امکان تھا کہ وہ رات گئے تک اختتام پذیر ہوجائیں گے لیکن طوالت کے باعث طے کیا گیا کہ پیر کے دن مزید بات چیت کی جائے گی۔
افغان طالبان سے بات چیت میں امریکی وفد کی قیادت کرنے والے افغان نژاد زلمے خلیل زاد گفتگو مکمل کرنے کے بعد کابل کا دورہ کریں گے جس میں افغان قیادت کو تمام تر تفصیلات بتائیں گے۔
امریکہ کے ساتھ ہونے والے حتمی سمجھوتے پر عالمی ضمانت دہندگان کی موجودگی میں دستخط ہوں گے۔ عالمی ضمانت دہندگان میں پاکستان، چین، روس، اور افغانستان سمیت اقوام متحدہ بھی شامل ہے۔
افغان طالبان سے امریکہ کے ہونے والے معاہدے کے بعد 2020 کے آخر تک افغانستان س تمام غیر ملکی افواج نکل جائیں گی جن کی تعداد تقریباً 20 ہزار بتائی جاتی ہے۔