امریکا پلٹ کرونا کا مریض سسٹم کے لیے درد سر بن گیا

امریکا پلٹ کرونا کا مریض سسٹم کے لیے درد سر بن گیا

باغی ٹی وی :نارووال میں‌بھی کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہوگئی ، پرسوں رات امریکہ سے اپنے دو بھتیجوں سمیت آنے والے ایک شخص نے چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروایا اورکرونا ثابت ہوگیا ۔کرونا وائرس کے پوزیٹو آنے کے بعدمنظر عام سے غائب ہوگیا.خفیہ اداروں کی رپورٹس پر ڈپٹی کمشنر نارووال نے انتھک محنت کرکے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ۔مگر یہ خاندان ایک جگہ سے دوسری جگہ چھپتا رہا ۔آخر کار رات کو الرحیم گارڈن سے پکڑا گیا ۔

اس سب کے باوجود ڈھٹائی کی انتہا ہے کہ اس کیساتھ سفر کرنے والے اس کے دونوں عزیز ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ سے الجھ رہے ہیں اور انکو سیمپل نہیں دے رہے ۔یہ حال ہے اس امریکی معاشرے میں پلنے والے ان لوگوں کا جو قانون اور انسانیت کا درس دیتے تھکتے نہیں تھے ۔سٹی پریس کلب ظفروال نے امریکا کی تہذیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ایسے ماحول میں‌ پنپنے والے اپنی خود غرضی کے تحت پورے سسٹم کو پریشان کر رہے ہیں۔میری ڈی سی نارووال سے گذارش ہے اس خاندان کو جو تعاون نہیں کررہا ۔انکو سیمپل لئے بغیر ہی تلف کرنے کا حکم صادر فرما دیں ۔
بشکریہ

Comments are closed.