امریکہ سمجھتا ہے اسکا 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان مفید ثابت ہوسکتا ہے وزیراعظم عمران خان

0
37
امریکہ-سمجھتا-ہے-اسکا-20-سال-کا-ملبہ-صاف-کرنے-میں-پاکستان-مفید-ثابت-ہوسکتا-ہے-وزیراعظم-عمران-خان #Baaghi

وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر قرار دینے کے باعث امریکہ کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہو گیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں امریکہ نے بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنرمنتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر قرار دینے کے باعث امریکہ کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 20 سال تک افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کی ناکام کوشش کی اور اب امریکہ سمجھتا ہے اس کا 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

وزیر اعظم نے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور ہم واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد پاکستان میں کوئی امریکی اڈا نہیں ہو گا-

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے استعفے تک طالبان افغان حکومت سے بات چیت کرنا نہیں چاہتے ہیں طالبان کو افغان حکومت سے بات چیت پہ آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن طالبان کی شرط ہے کہ پہلے اشرف غنی اقتدار سے علیحدہ ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے کہ افغان حکومت امریکہ کو واپس افغانستان میں لانے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے غیر ملکی صحافیوں سے گفت و شنید میں استفسار کیا کہ آخر امریکہ اب ایسا کیا کرسکتا ہے جو وہ گزشتہ 20 سالوں میں نہیں کرسکا؟-

Leave a reply