امریکا میں طیارہ تباہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں اور نقصان

امریکا میں طیارہ تباہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں اور نقصان

تفصیلات کے مطابق امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
حادثہ امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں پیش آیا، چیمبر لین میونسپل ائیرپورٹ سے پی سی 12 ایئر کرافٹ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر گیا، امدادی ٹیمیں فوری پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ترجمان لنس فورڈ کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ دوپہر سے کچھ دیر پہلے پیش آیا جب موسم سرما کے طوفان کا خدشہ تھا۔لنس فورڈ نے بتایا کہ پیلیٹس پی سی 12 طیارے کی منزل اڈاہو فالز ریجنل ائیرپورٹ تھی تاہم طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حکام کے مطابق حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 3 افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں

Comments are closed.