امریکہ، بھارتی نژاد امریکی ڈپٹی شیرف قتل

0
41

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہندوستان نژاد امریکی ڈپٹی شیرف سندیپ دھالیوال کو قتل کردیا گیا۔

واشنگٹن میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تباہی مچا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈ گونزالیز نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندیپ ڈیوٹی کے دوران اپنی کار پر معمول کے گشت پر تھے تو ایک شخص نے پیچھے سے آکر ان پر فائرنگ کر دی۔سندیپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈپٹی شیرف سندیپ دھالیوال ٹیکساس پولس ڈپارٹمنٹ کے پہلے افسر تھے۔ وہ گزشتہ 10 سال سے یہیں ڈیوٹی کر رہے تھے۔

امریکہ بغاوت پھوٹ پڑی ؛ فائرنگ سے26 ہلاک و زخمی

سندیپ کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں 47 سالہ رابرٹ سولس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گونزالیز کے مطابق رابرٹ کے پاس سے ایک ہتھیار بھی ملا ہے جس پر یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ یہی ہتھیار ہے سندیپ کے قتل کی واردات میں استعمال کیا گیا ۔

امریکہ، فائرنگ کے واقعات رک نہ سکے

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں۔گذشتہ ہفتہ کے دوران امریکی دارالحکومت میں ایک شخص نے فائرنگ کا اندھا دھند استعمال کر کے کئی لوگوں کو زخمی اور ایک شخص کو ہلاک کر دیا . یہ واقعہ وائٹ ہاو¿س سے تھوڑے فاصلے پر پیش آیا ہے۔

Leave a reply