امریکا میں سیاہ فاموں کو لولی پاپ ، پہلی بار سیاہ فام جنرل کو فضائیہ چیف مقرر کردیا گیا
سیاہ فاموں کے امریکہ میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کے پیشن نظر سیاموں کو لالی پاب دیتے ہوئے سیاہ فام کو امریکی فضائیہ کا جنرل مقرر کردیا گیا .میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر سیاہ فام آفیسر جنرل چارلس براؤن کو امریکی فضائیہ کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا جو امریکی تاریخ میں کسی بھی ملٹری سروس کی کمان کرنے والی پہلے سیاہ فام جنرل ہیں۔امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے جنرل چارلس کی تقرری سے متعلق ووٹنگ کی صدارت کی جس میں جنرل چارلس کو 98 ووٹ ملے اور ان کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں آیا جسے مائیک پینس نے تاریخی لمحہ قرار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ جنرل چارلس کی متفقہ طور پر تقرری کے لیے ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر مظاہرے پھوٹے ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل چارلس براؤن نے حال ہی میں پیسیفک ریجن میں امریکی فضائیہ کی سربراہی کی اور وہ ایک لڑاکا پائلٹ ہیں جنہیں لڑائی میں 130 گھنٹے سمیت 2900 گھنٹے سے زائد پرواز کا تجربہ ہے۔
جنرل چارلس براؤن نے 1984 میں کمیشن حاصل کیا اور وہ ٹیکساس ٹیکنیکل یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے اسکوارڈن لیڈر اور ونگ کمانڈر سمیت کئی ذمہ داریاں انجام دیں جب کہ فائٹر ونگز اور فائر اسکوارڈن کی بھی سربراہی کی
کچھ روز قبل امریکی ریاست مینیسوٹا میں سابق پولیس افسر ڈارک چوون کے تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسر متاثرہ شخص کی گردن پر کافی دیر تک گھٹنا رکھے بٹھا رہا جو اس کی موت کا باعث بنا۔امریکہ میں اس سے قبل بھی 2014 میں نیو یارک میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی زیرِ حراست ہلاک ہو گیا تھا۔ایرک گارنر نامی سیاہ فام شخص کو کھلے سگریٹوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا