امریکی اخبار نے بھارت میں‌ کورونا کیسز اور نظام صحت پر تشویش کا اظہار کردیا

باغی ٹی وی رپورٹ‌کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت میں کورونا کیسز اور صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق لاک ڈاؤن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا۔

نیویارک ٹائمز نے بھارتی معیشت اور بےروزگاری میں اضافے کی بھی بات کی۔بین الاقوامی اخبار کے مطابق مریض دہائی دیتے رہے مگر اسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے،غیر ملکی سفارت خانہ کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔

بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔بھارت کی شہری ایک حاملہ خاتون نیلم کماری کو 15 گھنٹے میں 8 اسپتالوں نے داخلہ نہ دیا جس کے نتیجے میں 15 گھنٹے بعد نیلم کماری اور اس کے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔
نیلم کماری اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے جان سے گئی۔نیویارت ٹائمز نے تحریر کیا ہے کہ نیلم کماری جیسی کتنی خواتین کشمیر اور حیدر آباد میں مررہی ہیں۔
واضح‌ رہے کہ بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 14821 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ اسی عرصے کے دوران قریب 10 ہزار افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 425282 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 445 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 13699 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف اس بیماری سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 9437 مریض ٹھیک ہوئے ہیں جنہیں ملا کر 237196 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ تاہم اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 174387 فعال کیسز ہیں۔

Shares: