32 امریکی اراکین کانگریس نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا
32 امریکی اراکین کانگریس نے ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا
باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کانگریس نے امریکی وزیرخارجہ اور وزیرخزانہ کو خط لکھ دیا۔اراکین نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ امریکہ ایران تنازعہ کورونا سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔اس سے قبل امریکہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ ایران پر پابندی میں نرمی پر از سر نوغور کر سکتا ہے لیکن امریکہ کی پابندیاں خوراک اور ادویات پر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکیوں کے لیے آئندہ 2 ہفتے مشکل اور تکلیف دہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے، ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1177 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ایران میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2757 ہو گئی
ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ایران میں مجموعی طور پر 41495 کرونا وائرس کا نشانہ بنے ہیں جن میں سے 2757 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ 13911 متاثرہ افراد بھی صحت یاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں کرونا وائرس کے 3186 کیسز سامنے آئے.
ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 3511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کرونا وائرس سے متعلق 63 ملین افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے