امریکی ڈاکٹر نے کرونا ویکسین کی تیاری کا وقت بتا دیا

0
57

امریکی ڈاکٹر نے کرونا ویکسین کی تیاری کا وقت بتا دیا

باغی ٹی وی : کرونا کی ویکسین بارے ایک بار پھر سے ٹائم ٹیبل کی بات دنیا کے سامنے آگئی ہے ، معروف امریکی ڈاکٹر ڈاکڑ فاوچی نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا ٹاسک فورس کے اہم رکن و ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز امریکی ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نےکانگریس کے سامنے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئےکہا ہے کہ وہ بڑے محتاط ہو کے امید کرتے ہیں کہ 2020 کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ادویات کی کمپنی ماڈرنا کا جولائی 2020 کے آغاز تک کلینیکل ٹرائل کے تیسرے دور کو لانچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ لیکن اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کورونا ویکسین کی افادیت جانچنے کے لئے ویکسین کی ایک چھوٹی سی خوراک تقریبا 30،000 افراد کو دی جائے گی

Leave a reply