مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: سبزی و فروٹ منڈی میں من مانی قیمتیں، عوام پریشان

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) سبزی و...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا سب سےبڑا ڈرون حملہ

ماسکو: یوکرین نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت ماسکو...

ویڈیو:امریکی صدر جو بائیڈن سٹیج پر گر گئے

امریکی صدر جوبائیڈن تقریب کے دوران اسٹیج پر گر گئے

امریکی صدر جوبائیڈین ایک تقریب میں موجود تھے کہ چلتے ہوئے لڑکھڑائے اور سٹیج پر گر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، امریکی صدر پہلی بار نہیں بلکہ اس سے قبل بھی لڑ کھڑا کر گر چکے ہیں، مسلسل گرنے کی وجہ سے امریکی صدر پر تنقید بھی ہوتی رہتی ہے،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1664536512732758018

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن ایئر فورس اکیڈمی سے فارغ ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دینے کی تقریب میں شریک تھے کہ اچانک ریت کے چھوٹے سے تیلے سے ٹکرائے اور اسٹیج پر ہی لڑکھڑاتے ہوئے گر گئے، موقع پر موجود اہلکار انکی مدد کے لئے پہنچے اور امریکی صدر کو کھڑا کیا جس کے بعد جوبائیڈن دوبارہ اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھے

واقعہ کے بعد وائیٹ ہاؤس کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے جوبائیڈن ٹھیک ہیں ، انہیں گرنے سے کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی،

80 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور وہ امریکا کا صدر بننے کے بعد کئی بار لڑکھڑا کر گر چکے ہیں، رواں برس مارچ میں جوبائیڈین طیارے کی سییڑھیوں سے اوپر جاتے ہوئے لڑکھڑا گئے تھے، مئی 2022 میں بھی جوبائیڈن طیارے پر سوار ہوتے وقت گرنے والے تھے مگر سیڑھیوں کے ہینڈ ریل کو اچانک انہوں نے تھام لیا جس سے وہ گرنے سے بچ گئے، مارچ 2021 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب امریکی صدر طیارے پر سوار ہونے کے دوران لڑ کھڑائے اور نیچے بھی گر گئے، اس سے قبل جون 2021 میں امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل سے بھی گر چکے ہیں،

عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan