امریکی وزیر خارجہ نے کی دو ملکوں پر سخت تنقید
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بارپھر ایران پر الزام لگاتےہوئے تہران تنازعات اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے
پومپیو نے ہفتے کے روز یونان کے دورے کے دوران ایتھنز میں کہا ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ روس بلقان کے علاقےمیں دخل اندازی کو ہوادے کر دوسرےممالک کی خود مختاری کوڈسٹرب کر رہاہے .
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ہتھیاروں کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔ ایران کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار ملیشیا کے سربراہ قاسم سلیمانی کے آزادانہ سفر پابندی کے لیے دی گئی مہلت عن قریب ختم ہوجائے گی۔ اس لیے ہم اپنے اتحادی ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو ڈالیں تاکہ تہران خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔
اگر ضرورت پڑی تو تہران جانے کے لیے تیار ہیں.امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو