امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے متعلق اہم قدم اٹھا لیا ، عرب دنیا پریشان
امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے متعلق اہم قدم اٹھا لیا ، عرب دنیا پریشان
باغی ٹی وی : امریکی صدر صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کردیا
امریکی صدر صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کو F-35 جیٹ طیارے اور سعودی عرب کو ہتھیار دینے سے متعلق پیکیج عارضی طور پر منجمد کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پیکیج منجمد کرنے کا مقصد نئی انتظامیہ کو معاہدے کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے
سعودی حکومت سے اسلحہ کا معاہدہ سابق صدر ٹرمپ نے کیا تھا، امریکی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد ڈیل کا ازسر نو جائزہ لینا اور اتحادیوں کی اہلیت میں اضافہ کرنا ہے۔
امریکا نے ایران جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونےکا عندیہ بھی دے دیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی پر معاہدے کا دوبارہ حصہ بن جائیں گے.
امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امارات کو اسلحے کی فروخت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاہدے کا ایک حصہ ہے، جوبائیڈن انتظامیہ نے فی الحال دونوں ممالک کو جن ہتھیاروں کی فروخت عارضی طور پر روکی ہے ان میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے لیے ایف 35 لڑاکا طیارے اور انتہائی اہم فوجی آلات شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے حلف اٹھانے سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سے تعلقات کا جائزہ لیں گے جس کے بعد یہ فیصلہ ان کے کرسی صدارت پر بیٹھنے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ نے مئی 2019 میں ایران سے تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد نیشنل ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا جب کہ سعودی عرب، یو اے ای اور اردن کو 8 اب ڈالرز کے ہتھیار دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر کانگریس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔