امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کابینہ سے بھی استعفیٰ آگیا

0
40

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کابینہ سے بھی استعفیٰ

باغی ٹی وی :امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد ٹرمپ کابینہ سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ ایلین چاؤ مستعفی ہو گئیں۔

اس سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کے کئی عہدے دار احتجاجاً مستعفی ہو چکے۔قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن بھی استعفے پر غور رہے ہیں۔

دوسری جانب 100 سے زائد کانگریس ارکان نے ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے کے بعد دارالحکومت واشنگٹن میں بدستور ایمرجنسی نافذ ہے۔

ایمرجنسی کے دوران کسی وقت بھی کرفیو دوبارہ لگایا جا سکتا ہے، نیشنل گارڈ کو دوبارہ طلب کیا جا سکتا ہے۔ادھر کیپیٹل ہل عمارت کے باہر ٹرمپ کے حامی دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئے۔

واضح‌رہے کہ کل ٹرمپ کے حامیوں‌نے وائٹ ہاؤس پر ہلہ بول دیا تھا اور کیپٹل ہل امارت میں گھس کو نقصان پنچایا تھا . ٹرمپ کے حامیوں کاموقف تھا کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی سے جوبائیڈن کو جتوایا گیا۔ ہنگامہ آرائی کے وقت امریکی ایوان نمائندگان میں سیکیورٹی سخت اور امریکی نائب صدرمائیک پنس کو محفوظ مقام پرمنتقل کرنا پڑا ۔مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور بعد ازاں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیاتھا . حالات اب بھی کشیدہ ہیں . دنیکا بھر میں‌ امریکا کا مذاق اڑایا جارہا ہے .

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ’لاک‘ کردیا گیا، کیا وجہ بنی

Leave a reply