امریکی ڈالر کی بے قدری کا سفر جاری
باغی ٹی وی : امریکی ڈالر مزید کم ہو گیا ، کرنسی کی قیمت 30 پیسے گر گئی،
آج جمعرات یعنی کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 158 روپے 46 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر 13 پیسے کمی کے بعد 158 روپے 76 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔ یاد رہے کہ اگست 2020 میں ڈالر کا ریٹ 168 روپے 43 پیسے تھا جس میں اب تقریبا 10 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ یہ پاکستانی معیشت کیلئے اچھا شگون ہے جو قرضوں کے بوجھ میں 1096 ارب روپے کمی کا سبب بنے گا۔
واضح رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی