امریکی صدر کے چھوٹے بھائی وفات پاگئے
امریکی صدر کے چھوٹے بھائی وفات پاگئے
باغی ٹی و ی :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کر گئے، وہ کئی ماہ سے علیل تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ کی انتقال کے وقت عمر 72 برس تھی۔
واضح رہے کہ صدرِ امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 سال ہے، ان کے ایک بڑے بھائی فریڈ ٹرمپ جونیئر 1983ء میں انتقال کر چکے ہیں۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ رابرٹ ٹرمپ شدید علیل ہیں تاہم ان کی بیماری کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ہسپتال میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو ان کی بیماری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے صرف یہ بتایا تھا کہ وہ مشکل گھڑی سے گزر رہے ہیں۔
رابرٹ ٹرمپ 1948 میں پیدا ہوئے تھے اور وہ طویل عرصے سے خاندانی رئیل اسٹیٹ بزنس سے منسلک تھے اور وہ صدر ٹرمپ کے بڑے حامی تھے۔