امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا امدادی بل پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا امدادی بل پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا امدادی بل پر انتخابات کے بعد بات چیت کریں گے اور انتخابات جیتنے کے فوری بعد بڑا بل پاس کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمت گر گئی۔
دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کا منتظر ہوں تاہم امید ہے کہ تمام پروٹوکول کا خیال رکھا جائے گا.انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اب بھی کورونا ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے اور ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس پر عمل کرنا بہتر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثہ 15 اکتوبر کو ہونا ہے۔گزشتہ ہفتے بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان مباحثہ ہوا تھا جو بدنظمی اور تکرار کی نذر ہو گیا۔
تین نومبر کو امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلیکن امیدوار اور موجود ہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار اور سابق نائب امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان روایتی صدارتی مباحثے کا پہلا دور اوہائیو میں منعقد ہوا تھا۔
ادھر پاکستان میں کرونا کےمریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے . پھچھلے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 6 اموات ہوئی ہیں جبکہ 467 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 523 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 15 ہزار 727 ہو گئی ہے