امریکہ اور طالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیار

امریکہ اورطالبان کے درمیان امن سمجھوتے کا مسودہ تیارہو گیا۔ امریکہ اورطالبان جلدسمجھوتے کے مسودے پردستخط کردیں گے۔
افغان طالبان کا افغانستان کے بڑے شہر قندوز پر حملہ ، افغان کٹھ پتلی ، امریکی اور اتحادوں کو ٹھکانے لگایا
افغانستان میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بتایا کہ امریکہ افغانستان میں 5 فوجی اڈے خالی کردے گا جبکہ 5ہزارامریکی فوجی واپس بلالیے جائیں گے۔ سمجھوتے کی خلاف ورزی پر فوجیوں کاانخلارک جائے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 7 فوجی اڈوں پر 14ہزارامریکی اہلکار تعینات ہیں۔

قبل ازیں ملا عبدالسلام ضعیف نے میڈیا کو بتایا تھا کہ طالبان رہنما ملاعبد الغنی برادر امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کریں گے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان 15 سے 24 ماہ میں غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا اور انسداد دہشت گردی کی یقین دہانیوں پر اتفاق رائے پایا گیاہے۔

ملا ضعیف نے خبردار کیا کہ اگر امن معاہدہ کے بعد امریکی افواج افغانستان میں قیام کرتی ہیں تو یہ معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہو گی۔ چین ، روس اور پاکستان طالبان کی طرف سے معاہدے کے ضامن ہوں گے۔

Comments are closed.