امریکی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات
امریکی فوجی وفد کی جی ایچ کیو میں اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقات
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مسٹر ڈیوڈ ہیلوی کی سربراہی میں امریکی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، پاکستانی وفد کی سربراہی پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کر رہے تھے۔
ایک دن تک جاری رہنے والے اجلاس میں علاقائی سلامتی سے لے کر دوطرفہ دفاع اور سیکیورٹی فوجی تعاون متعلق امور زیربحث آئے۔
دونوں طرف سے بہت خوشگوار اور تعمیری انداز میں تبادلہ خیال ہوا.
ادھر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے اعلی فوجی اعزاز ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ سے نوازا گیا، آرمی چیف کو ایوارڈ شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو بحرین کے دورے کے موقع پر بحرین کا اعلی فوجی ایوارڈ عطا کیا گیا ، بحرین کے ولی عہدشہزادہ سلمان نے آرمی چیف کو ایوارڈ دیا۔
آرمی چیف کو ‘آرڈر آف بحرین ایوارڈ’ دینے کیلئے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔
خیال رہے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات ہیں اور ماضی میں ان کے اعلی قائدین اکثر ایک دوسرے ممالک کے دورے کر چکے ہیں۔
دونوں ممالک نے تجارت ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون پر بڑے پیمانے پر اپنے تعلقات استوار کیے ہیں۔
بحرین پاکستانی مزدوروں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے، جو اپنے وطن کو ترسیلات بھیج کر اپنی قوم کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں