کابل:افغان نائب صدرامراللہ صالح نے نوابزادہ لیاقت علی خان کے قتل کا اعتراف کرلیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح نے آج ایک اہم اجلاس میں اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کو ایک افغان نے قتل کیا تھا
باغی ٹی وی کے مطابق افغان نائب صدراس موقع پرپاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے قتل کا نہ صرف برملا اقرارکیا بلکہ اس پرفخربھی محسوس کررہے تھے
https://twitter.com/miqazi/status/1260968782274744320
ذرائع کے مطابق اس جم عفیر میں افغانستان کے بھارت نواز نائب صدر امر الله صالح نے کچھ اس طرح اعتراف کیا "پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کو ایک افغان سید اکبر زدران نے قتل کیا تھا۔تحقیقات کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اس سانحہ میں سابق افغان بادشاہ ظاہر شاہ ملوث تھا”