امسال حج کرنے کی کس کو اجازت ہوگی ، سعودی حکومت نے بتادیا

0
35

امسال حج کرنے کی کس کو اجازت ہوگی ، سعودی حکومت نے بتادیا

باغی ٹی وی : سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے گا۔
عرب نیوز نے عکاظ اخبار کے حوالے سے بتاایا کہ وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حکام کو حج سیزن سے پہلے صحت کے شعبے میں مناسب افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے‘۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ’ ان تیاریوں کی بنیاد پر’ ان لوگوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا جائے جو حج کرنا چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ حج میں دنیا بھر سے لوگ مکة المکرمہ اور مدینة المنورہ آئیں گے۔ ایسے میں لازمی ہیں کہ صرف ایسے افراد کو اجازت دی جائے جنہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل کیا ہوا ہو گا۔

سعودی عرب نے اس سال حج ادا کرنے والے خواہشمند افراد سے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین کا کورس مکمل کروائیں اور اس کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حج درخواستوں کے ساتھ لازمی جمع کروائیں۔

جس درخواست کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹفکیٹ نہیں ہو گا وہ درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

Leave a reply