مستفعی ایم این اے لال چند ملہی کیخلاف مقدمہ،قائمہ کمیٹی کا نوٹس

مستفعی ایم این اے لال چند ملہی کیخلاف مقدمہ،قائمہ کمیٹی کا نوٹس
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے عمرکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے مستفعی ایم این اے لال چند مالہی اور کارکنان پر پولیس تشدد، آنسو گیس اور دھشتگردی کے مقدمہ دائر ھونے کے خلاف نوٹس لے لیا ھے۔

آزادی مارچ کے موقعے پر ہے مقدمات دائر کیے گئے تھے۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے نوٹس لیتے ھوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کر دی ھے کہ کل ھونے والی کمیٹی کی میٹنگ میں ڈی آئی جی میرپور خاص اور ایس ایس پی عمرکوٹ کی حاضری یقینی بنائی جائے ۔ کمیٹی چیئرمین کو لال چند مالہی نے آگاہی دی تھی کہ سیاسی بنیادوں پر کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات دائر کیے گئے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ سندھ میں خصوصاً اس لیے زیادتی کی جا رھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں سندھ میں مقامی حکومتوں کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

قبل ازیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس اسلام آباد کی مقامی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر اورقاسم سوری کی عبوری ضمانت منظورکر لی،فیصل جاوید ، خرم نواز اور علی نواز اعوان کی بھی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی،سیشن جج کامران نشارت مفتی نے ملزمان کی 5 پانچ ہزار مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی ملزمان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیے عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کرلیا

دوسری جانب فواد چوہدری فراز چوہدری سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پی ٹی ائی ریلی پولیس پارٹی پر پتھراؤ کار سرکار مداخلت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر فواد چودھری فراز چوہدری و دیگر 200 افراد کے خلاف تھانہ منگلا جہلم میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ فواد چودھری میرپور سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جہلم آنا چاہتے تھے ، ریلی کے شرکاء کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے جبکہ پولیس وین سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

Comments are closed.