ایمزون جنگلات میں آگ، چلی نے بڑی پیشکش کر دی
چلی نے ایمزون کے جنگلات میں آگ بجھانے کے لیے چار طیارے بھیجنے کی پیش کش کی ہے جسے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے قبول کر لیا ہے۔
ایمزون جنگلات میں آگ، برازیل نے اہم اعلان کردیا
جیئر بولسونارو نے چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا کے ساتھ بدھ کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا،”ہم کوئی بھی ا مداد قبول کر سکتے ہیں، کیونکہ مستقبل میں ایسے ہی حالات میں ہم بھی کسی ملک کی مددکر سکتے ہیں“۔
برازیلی صدر نے مزید کہا کہ ایمزون ممالک کے رہنما چھ ستمبر کو کولمبیا کے شہر لیٹسیا میں میٹنگ کر کے ماحولیاتی پالیسیوں پر بات چیت کریں گے۔
برازیلی اور چلی کے صدور کے درمیان ملاقات کے بعد برازیل کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہر ملک کی خود مختاری کو ذہن میں رکھتے ہوئے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یاد رہے کہ ایمزون کے بارانی علاقوں میں ان دنوں شدید آگ لگی ہوئی ہے جس پر عالمی برادری نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایمزون کے جنگل دنیا کے سب سے بڑے بارانی جنگلات میں ایک ہیں جسے ساڑھے سات ارب آبادی کے آکسیجن کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔